مہران یونیورسٹی جامشورو کی زیر اہتمام پوسٹر اور پروجیکٹس کی نمائش کا انعقاد

جمعہ 23 فروری 2018 19:16

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے بائیو میڈیکل انجینئرنگ شعبہ کی جانب سے پوسٹر اور پروجیکٹس کی نمائش منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے طلبہ و طالبات کی ٹیموں کی جانب سے بنائے گئے پروجیکٹس کا دورہ کیا اور طلبہ سے پروجیکٹس کے متعلق سوال پوچھے۔ طلبہ کی جانب سے بائیو میڈیکل شعبہ سے منسلق مختلف نوعیت کے پروجیکٹس ماڈل لگائے گئے تھے۔ ا س موقع پر ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل الیکٹرونکس اینڈ کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر بھوانی شنکر چودھری ، بائیو میڈیکل شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر احسان احمد عرسانی و دیگر نے بھی شرکت کی-