سکھر میں پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ،ْ ملزم فرار

جاں بحق ہونے والوں میں صادق گڈانی، اس کی اہلیہ اور ایک خاتون رشتہ دار شامل مقتولین کے اہلخانہ کے بیانات کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھپاپے مارے جارہے ہیں ،ْ پولیس حکام

اتوار 25 فروری 2018 13:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2018ء) گڈانی پھاٹک کے علاقے میں مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کردیا۔سکھر میں پرانی دشمنی کے نتیجے میں مخالفین نے گھر میں گھس کر دو خواتین سمیت 3 افراد کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں صادق گڈانی، اس کی اہلیہ اور ایک خاتون رشتہ دار شامل ہے جب کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔پولیس کے مطابق مقتولین کے اہلخانہ کے بیانات کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھپاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :