نئے ٹیلنٹ کو مواقع دیئے بغیر شوبز کا کوئی بھی شعبہ ترقی نہیں کر سکتا‘ نشا بٹ

اتوار 25 فروری 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 فروری2018ء) ماڈل نشا بٹ نے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو مواقع دیئے بغیر شوبز کا کوئی بھی شعبہ ترقی نہیں کر سکتا‘ یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ فلموں‘ ٹی وی ڈراموں اور ماڈلنگ کے علاوہ فیشن کی دنیا میں بھی ہر روز نئے نئے لوگ آ رہے ہیں‘ میں ایک ماڈل کی حیثیت سے اپنا نام پیدا کرنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں نشاء بٹ نے کہا کہ اب پاکستان کی فیشن انڈسٹری کا مقابلہ بین الاقوامی سطح پر کیا جاتا ہے‘ پاکستان میں اب بہت سے نئے ڈیزائنرز اور ماڈل کام کر رہے ہیں جنہوں نے دنیا میں پاکستان کی پہچان بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ میں فی الحال اپنی توجہ صرف ماڈلنگ پر ہی مرکوز رکھوں گی کیونکہ مجھے فی الحال اداکاری کرنے کا کوئی شوق نہیں۔

متعلقہ عنوان :