جیکب آباد،شام میں بمباری اور قتل عام کے خلاف جے یو آئی اور تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرے ، اسرائیلی پرچم نذر آتش

بدھ 28 فروری 2018 20:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2018ء) شام میں بمباری اور انسانیت کے قتل عام کے خلاف جے یو آئی اور تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرے ، دھرنے، اسرائیلی پرچم نذر آتش۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں جے یو آئی کی جانب سے شام میں قتل عام کے خلاف احتجاجی جلوس ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا عبدالجبار رند اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے جلوس نکال کر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سخت نعریبازی کی، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شام میں بمباری اور بے گناہوں کے قتل عام کے خلاف راز خان پٹھان کی قیادت میں مظاہرہ کیا مظاہرین نے ڈی سی چوک پر دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیا ،اس موقع پر مظاہرین نے اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا، مظاہروں ڈاکٹر اے جی انصاری، رازخان پٹھان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں بمباری کرکے بے گناہ بچے خواتین اور انسانیت کا قتل عام کیا جارہا ہے شام میں ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی سے ثابت ہوتا ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کو نشانہ بنانا طاغوتی قوتوں کا مشغلہ بن چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام سے ایک دن ضرور انقلاب آئے گا اور دنیا سے امریکہ اور اسرائیل کا نقشہ غائب ہوجائے گا ۔