جیکب آباد،بی آئی ایس پی کے لوگو سے بینظیربھٹو کی تصویر ہٹانے کیخلاف پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کا احتجاجی مظاہرہ

بدھ 28 فروری 2018 20:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2018ء) بی آئی ایس پی کے لوگو سے بینظیربھٹو کی تصویر ہٹانے کے خلاف پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لوگو سے شہید بینظیر بھٹو کی تصویر ہٹانے کے خلاف ڈاکٹر فرخندہ کٹو، عابدہ بروہی، سکینہ پٹھان، میڈم قمر بانو کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالاگیا ،مظاہرین نے ڈی سی چوک اور پریس کلب کے سامنے دھرنے دئیے اور وفاقی حکومت اور ماروی میمن کے خلاف نعریبازی کی ، اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کی تصویر ہٹانا قابل مذمت ہے فوری طور پر تصویر لگائی جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :