میرے خاندان اور میری ذات پرلگائے گئے کرپشن کے تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوںگے، کوٹ مومن کے عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیا

سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا کوٹ مومن میں عوامی اجتماع سے خطاب اور طاہر احمد سندھو کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

بدھ 28 فروری 2018 21:16

میرے خاندان اور میری ذات پرلگائے گئے کرپشن کے تمام الزامات جھوٹے ثابت ..
سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ میرے خاندان اور میری ذات پرلگائے گئے کرپشن کے تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوںگے، کوٹ مومن کے عوام نے ہمیشہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت سے اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیا ہے کیونکہ وہ جانتے ہیںکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی ترقی وخوشحالی کے مشن پر عمل پیرا ہے،آپ کے قائد نواز شریف کو صرف اس بات پرنااہل کیاگیاکہ اس نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہیں لی، آپ بھائیوںنے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانا ہے تاکہ آپ کے ووٹ کے تقدس کو بحال کروایاجاسکے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہاربدھ کوکوٹ مومن میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

،انہوںنے کہاکہ 4 مارچ کو اس حلقہ میں ہونیوالے ضمنی انتخابات میں طاہراحمد سندھو کے بھتیجے یاسر سندھوکوآپ بھائیوں، بزرگوںنے اپنی بھرپور حمایت سے کامیاب کروانا ہے،انہوںنے کہا کہ اللہ تعالی نے جب بھی اس ملک کی خدمت کاموقع دیا ہم نے ہمیشہ ہی خلوص نیت سے اس ملک کی خدمت کی لیکن سازشیوںنے ہمیشہ ترقی کی راہ میںرکاوٹیںڈالی ،لیکن ہم ہار ماننے والوںمیںسے نہیں ، پاکستان مسلم لیگ(ن) عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رکھے گی، قبل ازیں رکن صوبائی اسمبلی طاہر احمد سندھو کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ طاہراحمد سندھو کی اچانک موت بہت بڑا نقصان ہے جس کی تلافی ممکن نہیں، طاہر احمد سندھو صرف عوامی شخصیت ہی نہیںبلکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مخلص اوروفادار ورکر بھی تھے،محمد نواز شریف نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور ان کے درجات بلند فرمائے،سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی کوٹ مومن آمد کے موقع پر وزیر مملکت بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا، ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) چوہدری شاہنواز رانجھا،ایم این ا ے چوہدری حامد حمید،ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی،ایم این اے شفقت بلوچ ،ایم پی اے مناظر علی رانجھا اورمسلم لیگی عہدیداران کی کثیر تعداد موجود تھی۔