گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی پاکستان میں آسٹریلین ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران گفتگو

بدھ 28 فروری 2018 21:40

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی پاکستان میں آسٹریلین ہائی کمشنر ..
کوئٹہ 28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر (Ms Margaret Adamson) نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان آسٹریلیا تعلقات ،خطے میں رونما ہونے والی معاشی و تجارتی تبدیلیاں اور صوبے کے ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان خوشگوار دوستانہ تعلقات ہیں کے ہم دونوں ممالک کے باہمی تعاون سے دوطرفہ تعلقات مزیدمستحکم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان منفردجغرافیائی محل وقوع، طویل ساحلی پٹی اور قیمتی وسائل اور معدنیات کا حامل ہے۔ طویل سرحد یں رکھنے کی وجہ سے یہاں پر امن و امان کی صورتحال پر قابو رکھنا ایک مشکل کام ہے تاہم افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے بلوچستان میں ترقی کیلئے سازگار ماحول اور امن و امان کی صورتحال میں کافی بہتری آچکی ہے یہ بات خوش آئند ہے کہ یہاں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور خاص کر چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کے تناظر میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید تعاون درکارہوگا۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان نے کہا کہ بین الاقوامی تعاون اور سرمایہ کاری سے پانی کی گرتی ہوئی سطح پر قابو پانے ، انسانی وسائل کی ترقی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ میں مدد ملے گی ۔ گورنر نے کہا کہ یہاں زراعت اورمالداری کا انحصار قدرتی بارشوں پرہے۔ نئے حالات اور بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کے مطابق زیر زمین پانی کی سطح بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی کی اشدضرورت ہے جس کیلئے حکومتی اقدامات اورملکی اور بین الا قوامی اداروں کے تعاون کی بھی ضرورت ہے آسٹریلین ہائی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان میں مختلف شعبے خاص طور سے تعلیم ، زراعت اور آبپاشی آسٹریلیا کے دلچسپی کا باعث ہیں اور حکومت کی جانب سے سازگار حالات بنانے اور امن و امان کی بہتری سے متعلق کاوشوں کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :