زکریایونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ انٹرنیشنل سیمینار 4مارچ کو منعقد ہوگا

جمعہ 2 مارچ 2018 22:02

ملتان۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء)انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اور شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی محمد نواز شریف ایگری کلچر یونیورسٹی ملتان کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ انٹرنیشنل سیمینار ۴ مارچ کو آئی ایم ایس ہال زکریا یونیورسٹی میں صبح نو بجے ہوگا․ سیمینار کا موضوع ’’کرنٹ اشوز ان فوڈ سیفٹی‘‘ ہی․ سیمینار کے مہمان خصوصی محمد نواز شریف ایگری کلچر یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی ہوں گے جبکہ سیمینار کی صدارت بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کریں گی․ سیمینار کے چیف آرگنائزرز ڈائریکٹر فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سعید اختراورڈاکٹر عمر فاروق چیئرمین شعبہ فوڈ سائنس محمدنواز شریف اگری کلچر یونیورسٹی ملتان ہیں ․سیمینار میں سری لنکا سے ڈاکٹر کے کے ڈی ایس رانا ویرا ، انڈونیشیاء سے نکن ویڈیا پلوپی ، ملائیشیاء سے محمد حسنین عیسی ،نیشنل سپیکر میں پروفیسر ڈاکٹر طاہر ظہور ، پروفیسر ڈاکٹر جاویدعزیز اعوان ، ڈاکٹر اعجاز احمد اورڈاکٹر شہزا د ظفر اقبال شامل ہیں․ سیمینار میں فوڈ اتھارٹی ، فوڈ یپارٹمنٹ اور فوڈ انڈسٹری کے نمائندگان شرکت کریں گے۔