پنجاب کے 20اضلاع میں ای لائبریریاں قائم کر دی گئیں

ہفتہ 3 مارچ 2018 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2018ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈاورنوجوانوں کے امور،کھیل ، آثار قدیمہ اور سیاحت کے محکمے نے پنجاب کے 20اضلاع میں ای لائبریریاں قائم کی ہیں۔

(جاری ہے)

کتب جریدوں، مقالوں ،ریفرنسز، مذہبی کتب، ویڈیو، مقامی اور بین الاقوامی تصانیف تک مکمل آن لائن رسائی فراہم کرنے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ میں ایک مرکزی ڈیجیٹل لائبریری قائم کی گئی ہے ۔پنجاب میں لائبریریوں کی ایک اجتماعی تفصیلی فہرست بھی مرتب کی ہے جس کا مقصد صوبے بھر میں مواد کے تبادلے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :