وائٹ ہاﺅس کے سامنے سفید فام شخص کی خودکشی‘سیکرٹ سروس سیکورٹی اقدامات پر پریشان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 4 مارچ 2018 11:26

وائٹ ہاﺅس کے سامنے سفید فام شخص کی خودکشی‘سیکرٹ سروس سیکورٹی اقدامات ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 04 مارچ۔2018ء) امریکا کے ایوان صدر وائٹ ہاﺅس کے سامنے ایک نامعلوم شخص نے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاﺅس میں موجود نہیں تھے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک سفید فام شخص نے وائٹ ہاﺅس کے باہر شمالی حصے کے قریب خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

امریکی سیکرٹ سروس کے مطابق نامعلوم شخص نے خود کو گولی مارنے سے قبل کئی فائر بھی کیے تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کا نشانہ کون تھا ؟پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت وہاںتقریبا سو کے قریب سیاح موجود تھے۔سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ یہ شخص شام پانچ بجے پنسلوینیا ایونیو پر واقع وائٹ ہاﺅس کے جنگلے قریب آیا اور جیب سے پستول نکال کر کئی فائر کیے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی اور زخمی نہیں ہوا۔اس واقعے کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاو¿س میں موجود نہیں تھے بلکہ وہ فلوریڈا گئے ہوئے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے عینی شاہدین کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ شخص مجمعے میں شامل تھا۔ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔سیکرٹ سروس یا پولیس نے خودکشی کرنے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی پولیس نے اس سے قبل ٹویٹ کیا تھا کہ جائے وقوعہ پر ’نیچرل ڈیتھ سکواڈ‘ روانہ کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ حالیہ برسوں میں وائٹ ہاﺅس کے قریب کئی واقعات ہو چکے ہیں۔ایک تازہ ترین واقعہ 23 فروری کو پیش آیا جب ایک 35 سالہ خاتون نے اپنی گاڑی وائٹ ہاﺅس کے سیکورٹی بیریئر پر ماری‘ اس خاتون کو حراست میں لی لیا گیا تھا۔گذشتہ سال مارچ میں ایک شخص وائٹ ہاﺅس کا جنگلا عبور کر کے 16 منٹ تک وائٹ ہاﺅس کے گراﺅنڈ میں پھرتا رہا۔

متعلقہ عنوان :