
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
بار کوڈ اسکین کرکے دوا کے اصل ہونے اور ایکسپائری کی مدت چیک کی جاسکے گی،فارما انڈسٹری نے بار کوڈ لگانے کیلئے 3 ماہ کا وقت مانگا ہے۔ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال
ثنااللہ ناگرہ
منگل 1 جولائی 2025
22:40

(جاری ہے)
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ 3 ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا،بار کوڈ اسکین کرکے دوا کے اصل ہونے اور ایکسپائری کی مدت چیک کی جاسکے گی،فارما انڈسٹری نے فروخت شدہ دواؤں پر بار کوڈ لگانے کیلئے 3ماہ کا وقت مانگا ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ 5سال سے زائد عمر کے بچوں میں پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر کراچی اور لاہور میں 15سال کے بچوں کو انسداد پولیو مہم میں شامل کیا جائے گا۔ پشاور اور جنوبی خیبرپختونخواہ میں بھی 15سال کے بچوں کو انسداد پولیو مہم میں شامل کیا جائے گا۔پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے نئی ڈیڈ لائن دسمبر 2026ء ہے۔ مصطفی کمال نے بیماریوں کے رئیل ٹائم ڈیٹا کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت صحت جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈیجیٹل ہیلتھ انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔مزید اہم خبریں
-
ایک اور صوبے میں ایک ساتھ 3 تعطیلات کا اعلان
-
شہبازشریف کو میری ہائبرڈ نظام والی بات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے
-
میاں نوازشریف موجودہ نظام حکومت کے تسلسل سے بالکل متفق ہیں
-
اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں شدید زلزلہ
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی روک تھام کیلئے سخت کاروائی کا فیصلہ
-
کچے کے ڈاکووں کا پنجاب کی حدود میں موٹروے پر بڑا حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.