Live Updates

عمران خان نے خود کو زرداری کے قدموں میں ڈھیر کردیا ، مریم نوا ز

زرداری دربار پر عبدالقدوس کی چادر میں چھپ کر حاضری دی ، سمجھتے ہیں عوام کو پردے کے پیچھے کچھ نظر نہیں آرہا ، یہ ان کی بھول ہے ، رہنما مسلم لیگ (ن) جز کہتے ہیں کہ عمران خان جرمانہ دے دیں،ہم گھرکوریگولائزکردیں گے،نہیں مائی لارڈ نہیں! اب معاملہ دھاندلی کانہیں جھوٹ کاہے،آرٹیکل 62تولگتا ہے چیئرمین سینیٹ کے لیے منڈیاں لگی ہوئی ہیں لیکن ووٹ بیچنے والوں کو رونا پڑے گا،نوازشریف 5 روپے کا جرم ثابت ہوئے بغیر سزائیں بھگت رہے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ جمہوریت آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیئے آج بھی سینہ تان کے کھڑے ہیں، بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 9 مارچ 2018 21:32

عمران خان نے خود کو زرداری کے قدموں میں ڈھیر کردیا ، مریم نوا ز
بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے خود کو زرداری کے قدموں میں ڈھیر کردیا ، زرداری دربار پر عبدالقدوس کی چادر میں چھپ کر حاضری دی ، یہ سمجھتے ہیں عوام کو پردے کے پیچھے کچھ نظر نہیں آرہا جو ان کی بھول ہے ، ہمیں عمران کے گھر کی ریگولر ائزیشن نہیں چاہیے، یہ معاملہ این او سی کا نہیں جھوٹ کا ہے، نوازشریف 5 روپے کا جرم ثابت ہوئے بغیر سزائیں بھگت رہے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ جمہوریت آئین اور قانون کی حکمرانی کے لیئے آج بھی سینہ تان کے کھڑے ہیں،جز کہتے ہیں کہ عمران خان جرمانہ دے دیں،ہم گھرکوریگولائزکردیں گے،نہیں مائی لارڈ نہیں! اب معاملہ دھاندلی کانہیں جھوٹ کاہے،آرٹیکل 62تولگتا ہے، بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات اور چیئرمین سینیٹ کے لیے منڈیاں لگی ہوئی ہیں لیکن ووٹ بیچنے والوں کو رونا پڑے گا، عمران خان پچھلے دنوں ایک ہی بات کررہے تھے کہ ان کے ارکان بک گئے لیکن اب عمران نے اپنے 12 سینیٹرز کو زرداری کے قدموں میں ڈال دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جس کو پاکستان کی سب سے بڑی بیماری، ڈاکو اور چور کہا، آج اسی کے قدموں میں اپنے سینیٹرز کو ڈھیر کردیا۔ تحریک انصاف نے 2017 میں 70 لاکھ ووٹ لیے لیکن اس جماعت نے 500 ووٹ لینے والے کے ہاتھ اپنی پارٹی پکڑادی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے زرداری صاحب کے دربار پر عبدالقدوس کی چادر میں چھپ کر حاضری دی لیکن آپ کیا سمجھتے ہو، عوام کو پردے کے پیچھے سے کچھ نظر نہیں آرہا۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ کہا کہ تمہاری لڑائی نوازشریف سے ہے لیکن ہتھیار زرداری کے سامنے ڈال دیئے، عمران نے جو آصف زرداری سے پس پردہ ہاتھ ملایا ہے اس ڈرامے کا ڈراپ سین جلدی ہوگا نوازشریف آپ کالیڈرسرخرو ہوگا۔کیا لیڈر ایسے ہوتے ہیں جواپنے ووٹ کی پرچی کاسودا کرتے ہیں مشکل فیصلوں میں ایک بہادر اور شجاعت والے لیڈر کی ضرورت پڑتی ہے۔

۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران کے گھر کی ریگولر ائزیشن نہیں چاہیے، یہ معاملہ این او سی کا نہیں جھوٹ کا ہے اور یہ معاملہ کاغذات کا نہیں بلکہ جھوٹ بولنے اور عدالت میں جعلی کاغذات داخل کرانے کا ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ نوازشریف 5 روپے کا جرم ثابت ہوئے بغیر سزائیں بھگت رہے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ جمہوریت آئین اور قانون کی حکمرانی کے لییآج بھی سینہ تان کے کھڑے ہیںججز کہتے ہیں کہ عمران خان جرمانہ دے دیں،ہم گھرکوریگولائزکردیں گے،نہیں مائی لارڈ نہیں! اب معاملہ دھاندلی کانہیں جھوٹ کاہے،آرٹیکل 62تولگتا ہے،عمران اور زرداری کے ہاتھ ملانے کاڈراپ سین جلد ہوجائیگا،تم بکتے نہیں ،جھکتے نہیں تم سیدھا لیٹ جاتے ہو۔

ووٹ کوعزت دو،کا نعرہ مقبول ہو رہا ہے۔عمران نے سینیٹ الیکشن میں شور مچایا کہ ارکان بک گئے نوازشریف پرایٹمی دھماکے نہ کرنے کیلئے پوری دنیا کادباؤ تھا لیکن نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کانام فخر سے بلند کردیا۔اگریہ موقع ان پرآیاہوتا تویہ دبک کرگھربیٹھ جاتے۔مریم نواز نے کہاکہ لاڈلے کی آف شورکمپنی نکل آئی،نوازشریف کی توکوئی آف شورکمپنی بھی نہیں ہے۔جب ترازو کاپلڑا لاڈلے کی طرف جھکے گا توناانصافی ہوگی۔یہ ناانصافی پورے ملک کے ساتھ ہوئی ہے۔عمران خان کے بنی گالہ کے کاغذات بغیرکمپیوٹروالے آفس میں کیسے بن گئی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات