نواز شریف یا زرداری سے ہاتھ ملانے کا مطلب 21 سال کی سیاسی جد وجہد کو ختم کرنا ہے،ہم چئیرمین سینٹ کے لیئے نہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے نہ ن لیگ کو۔امید ہے پیپلز پارٹی بھی بلوچستان اور فاٹا کی حمایت کرے گی، عمران خان
خواجہ آصف بھی نواز شریف کی طرح اقامہ اور منی لانڈرنگ کر رہا ہے، ہائیکورٹ نے جس طرح سے خواجہ آصف کا کیس سنا افسوس کی بات ہے چیف جسٹس سے اپیل کروں گا کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے کیونکہ یہ نیشنل سیکورٹی کا ایشو ہے عام مسئلہ نہیں، پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 9 مارچ 2018 23:00
(جاری ہے)
سینیٹ ایک کی نفیڈریشن کی حمایت کرتا ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور فاٹا کے عوام نے پاکستان کے لئے بے شمار قربانیاں دیں ہیں ،انہوں نے کاکہ جب سے پاکستان بنا ہے بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنے چئیرمین سینٹ منتخب کرائے ہیں آج تک چئیرمین سینٹ کا عہدہ بلوچستان کو نہیں ملا۔
اس لئے ہم نے فیصلہ کیاہے کہ سینیٹ انتخاب میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر کی چئیرمین اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کو ڈپٹی چئیرمین کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹرزپیپلز پارٹی کے دبائو میں نہ آئے۔ ہم نہ پیپلز پارٹی اور نہ نون لیگ کو ووٹ دیں گے۔ عمران خان نے مزید کہاکہ سیاست میں آصف زرداری اور نواز شریف سے ہاتھ ملانا ایسے ہے جیسے میں 21 سال کی مافیا کیخلاف جدوجہد کو ختم کر دوں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپخٹون خوا پرویز خٹک، جہانگیرترین، اسد عمر اور دیگر رہنما فاٹا سینیٹرز سے ملاقات کر رہے ہیں، پی ٹی آئی وفد بلوچستان اور فاٹا سینیٹرز سے اس فیصلہ پر کھڑا رہنے کا کہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ ہم امید کرتے ہیں پیپلز پارٹی بھی بلوچستان اور فاٹا کی حمایت کرے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیرخارجہ خواجہ آصف بھی نواز شریف کی طرح اقامہ اور منی لانڈرنگ کر رہا ہے۔ پاکستان کا وزیرِ خارجہ 16 لاکھ روپے ماہانہ دبئی کی ایک کمپنی سے تنخواہ لے رہا ہے۔ ہائیکورٹ نے جس طرح سے خواجہ آصف کا کیس سنا افسوس کی بات ہے۔ کوئی سوچ سکتا ہے ہندوستان کا وزیرِ خارجہ کسی بیرون ملک کمپنی سے کام کرنے کی تنخواہ لے۔ چیف جسٹس صاحب سے اپیل کروں گا کہ وہ اس کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے کیونکہ یہ نیشنل سیکورٹی کا ایشو ہے عام مسلہ نہیں۔۔۔ظفر ملکمزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.