پنجاب گروپ آف کالجز حالیہ شجرکاری مہم کے دوران اپنے اداروں اور اہم شاہرات پر 25ہزار پودے لگائے گا، رانا مظہر

ہفتہ 10 مارچ 2018 15:11

سرگودھا۔10 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر پنجاب گروپ آف کالجز سرگودہا حالیہ شجرکاری مہم کے دوران اپنے اداروں اور اہم شاہرات پر 25ہزار پودے لگائے گا۔ اس کیلئے ڈپٹی کمشنر نے جنرل بس سٹینڈروڈ کیمپس میںایروکیریااور الستونیا کا پودا لگا کر پنجاب گروپ آف کالجز کی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا ۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر ریجنل ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز رانا مظہر اقبال ‘ ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سرگودہا عمران ریاض ‘ پروفیسر طارق ابوذر ‘ کیمپس انچارج ملک فرخ اور طالبات بھی موجود تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں کو کنٹرول کرنے کیلئے شجرکاری انتہائی اہم ہے ۔ جنگلات انسانوں اور قدرتی نباتات کاذریعہ اور قدرتی آفات سے حفاظت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درخت او رپودے پرندوں او رجانوروں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں جبکہ یہ زمین کے حسن ودلفریبی میں اضافہ کابحث ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جنگلات کے رقبے میں تیزی سے کمی ہو رہی ہے جس سے پرندوں او رجانوروں کی ہزاروں اقسام ناپید ہو رہی ہیں اس لئے ملک میں لکڑی اور خوشگوار آب وہوا کیلئے نجی وسرکاری ہر شعبہ کو شجرکاری میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے پنجاب گروپ آف کالجز کے کیمپس میں ایروکیریا او رالستونیاکے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا اور بعدازاںاس کی کامیابی کیلئے دعا کروائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :