Live Updates

وزیراعلیٰ بلوچستان نےامیدوارچیئرمین سینیٹ کے ناموں کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی اور ہم نےسینیٹرانوارالحق کاکڑاورصادق سنجرانی کےناموں کوفائنل کیا ہے،چیئرمین سینیٹ کیلئےحمایت پرعمران خان کوپہلا کریڈٹ جاتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 مارچ 2018 17:57

وزیراعلیٰ بلوچستان نےامیدوارچیئرمین سینیٹ کے ناموں کا اعلان کردیا
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مارچ 2018ء) : تحریک انصاف اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے امیدوار چیئرمین سینیٹ کے ناموں کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کیلئے انوارالحق کاکڑاورصادق سنجرانی کے ناموں کوفائنل کیا ہے،چیئرمین سینیٹ کیلئے حمایت پرعمران خان کوپہلا اور آصف زرداری کودوسرا کریڈٹ جاتا ہے۔

انہوں نے آج کے پی ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اور تحریک انصاف کے شکرگزار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوپہلا کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے لانے کی بات کی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ ہم اب اس پوزیشن میں آگئے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کاامیدوار لیکر آئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی تاریخ میں پہلی باراس نتیجے پرپہنچے ہیں کہ چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے آرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ انوارالحق کاکڑاورصادق سنجرانی کے ناموں کوفائنل کیاہے۔ان میں کوئی ایک چیئرمین سینیٹ کاامیدوار ہوگا۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کابھی مشکور ہوں کہ انہوں نے بھی چیئرمین سینیٹ کی بات کی ہے۔بلوچستان پیکج ،این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارویں ترمیم سمیت تمام کام کیے۔

بلوچستان سے چیئرمین سینٹ کی بات کوقدر سے دیکھتے ہیں۔ایم کیوایم ، فاٹا ارکان ،سردار اخترمینگل ،جماعت اسلامی ،محمود اچکزئی ،حاصل بزنجوسے بھی بات کریں گے۔بلکہ ہمیں بات کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہونی چاہیے۔اس موقع پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ ہم کسی صورت نہیں چاہتے کہ چیئرمین سینیٹ مسلم لیگ ن کابنے۔ہم وزیراعلیٰ بلوچستان کے پینل کوسپورٹ کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات