ونڈر ویمن ایسوسی ایشن آف پاکستان کا قیام ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،سید ناصر حسین شاہ
خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں یکساں مواقع اور مساوی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اطلاعات سندھ
پیر 12 مارچ 2018 18:09
(جاری ہے)
انہوں نے مزید اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری حکومت محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ویژن پر عمل پیرا ہے اور خواتین کو برابری کی بنیاد پر ہر شعبہ زندگی میں یکساں مواقع اور مساوی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
جس کے لئے ہماری حکومت نے موجودہ اور گزشتہ ادوارمیں اہم قوانین بھی متعارف کروائے ہیں ۔انہوں نے ونڈرویمن ایسوسی ایشن کے قیام پر ادارے کے عہدیداران اور اراکین گورننگ باڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے حکومت سندھ کی جانب سے بھر پو حمایت ر اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ ایسوسی ایشن کے بانی شیخ راشد عالم نے کہا کہ ہم نے ونڈرویمن پروجیکٹ کی بنیاد 2011 میں رکھی تھی اور گذشتہ 7سالوں کی جہدمسلسل کے بعد ہم اس مقام پر پہنچے ہیں کہ اس منفرد اور غیر معمولی اہمیت کے حامل پروجیکٹ کو بین الاقوامی طور پر متعارف کروانے اور پاکستانی خواتین کو اس کے ثمرات سے مستفید کرنے کے لئے اس منصوبے کو مکمل قانونی طور ایک باقاعدہ ادارے کی حیثیت میں تشکیل دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اس ادارے کا بنیادی مقصد پاکستانی خواتین کی پیشہ ورانہ مہارت کو بین الااقوامی معیار اور اصولوں تناظر میں ڈھالنے کے لئے انہیں دنیا کی بہترین نالج کوچنگ، کیریئر کونسلنگ اور لیڈر شپ ٹریننگ فراہم کرناہے تا کہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی انفرادی شناخت اور مستقل جگہ حاصل کر سکیں ۔شیخ راشد عالم نے مزید کہا کہ ونڈرویمن ایسوسی ایشن کی رکنیت خواتین کے لئے باعث فخر اور ایک مستند حوالہ ثابت ہوگی اور سرکاری و غیر سرکاری سطح پر اس کے اراکین کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے گا۔اس موقع پر انہوں نے ایسوسی ایشن کے اراکین کے لئے خصوصی ونڈر ویمن پری ولیج کارڈ کے اجراء اور نیشنل ڈائریکٹری آف ونڈر ویمن کو شائع کرنے کا اعلان بھی کیا۔دریں اثناء تقریب سے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن زورید رضا نے کہا کہ یہ ادارہ ایک آزاد اورقانونی حیثیت میں با اختیار قومی سطح کا پلیٹ فارم ہے۔یہ ادارہ ہر سطح پر خواتین کی آواز کو اجاگر کرنا، ہر شعبہ زندگی میں خواتین کے مساوی حقوق کو یقینی بنانا اور ہر قسم کے سماجی و معاشرتی مسائل پر خواتین کی مضبوط وکالت کے لئے قائم کیا گیا ہے اس پلیٹ فارم پر ہر خاص و عام خواتین وبچیاں اور طالبات کو شمولیت کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ آگے آئیں اور اس ادارے کی باگ دوڑ میں اپنا عملی کردار ادا کریں تاکہ ہم پاکستانی عورتوں کو مقامی،قومی اور بین الااقوامی سطح پر عزت و احترام کے ساتھ ان کا جائز مقام دلواسکیں۔دریں اثناء انہوں نے ونڈرویمن ایسوسی ایشن کی پہلی اراکین گورننگ باڈی کے ناموںکا اعلان کیا۔جنہیں مہمان خصوصی نے اپنے دست مبارک سے ایسوسی ایشن کی دستاویز پیش کی۔جبکہ اراکین گورننگ باڈی میں شگفتہ راشد،کیپٹن ترانہ سلیم،زینب انصاری،عنیزہ انعام حسین،صبا رخسانہ میر،کائنات منیر، ہما بخاری،عالیہ جمال،صبا منگی اور ارم طارق کے نام شامل ہیں ۔تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی وزیراطلاعات سندھ نے تمام مہمانوں کے ہمراہ عالمی یوم خواتین کے دن کے موقع پر کیک بھی کاٹا اور انہیں اس دن کی مبارکباد پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.