پاکستان بین الاقوامی برادری کا انتہائی ذمہ دارملک ہے، وسائل اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی قلت کے باوجودپاکستان نے منشیات کے خلاف جہاد میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں ،
حکومت پاکستان منشیات کی روک تھام کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے سیکریٹری وزارت انسداد منشیات اقبال محمود کا کمیشن آن نارکوٹکس ڈرگز کے سالانہ اجلاس سے خطاب
جمعرات 15 مارچ 2018 18:59
(جاری ہے)
سیکریٹری انسداد منشیات اقبال محمود نے اجلاس میں مزید بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ سال مختلف کارروائیوں میں 400ٹن سے زیادہ منشیات برآمد کیں جن میں بین الااقوامی حوالے سے بہت اہم کیسیزبھی کثیر تعداد میں شامل ہیں۔
سیکریٹری انسداد منشیات ویانا میں ہونے والے منشیات کے حوالے سے دنیا کے سب سے بڑے فورم کمیشن آن نارکوٹیکس ڈرگزکے سالانہ اجلاس میں پاکستان کے اعلی سطح نمائندہ اجلاس کی قیادت کر رہے ہیں ، جس میں ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل مسرت نواز ملک بھی شامل ہیں۔ وفد نے یو این او ڈی سی کے اعلی افسران کے علاوہ چین، امریکہ، روس، ، ترکی اور سعودی عرب کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی جنہوں نے پاکستان کے منشیات کے روک تھام کے لئے کردار کو سراہااور وفد کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ سیکریٹری انسداد منشیات نے شنگھائی کووپریشن تنظیم کی طرف سے منعقد کردہ منشیات کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس سے بھی خطاب کیا اور اہم تجاویز پیش کیں۔ سی این ڈی کے حالیہ اجلاس میں حکومت پاکستان کی طرف سے دو ماتحت اجلاس منعقد کئے گئے ہیں جن میں پاکستان کی منشیات کی ترسیل کی روک تھام کیلئے مربوط کی گئی حکمت عملی کو بطور مثال پیش کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی منشیات سے متعلقہ اجلاس 2016 کی سفارشات پر عملدرآمد کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی جنہیں بین الااقوامی ماہرین نے خصوصی طور پر سراہا اور دنیا کے لیے مثالی قرار دیا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.