سکھر،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ کے خلاف ہنر مند دکانداروں کا احتجاج

لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بے روزگار ی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،حکام بالا نوٹس لیں

جمعرات 15 مارچ 2018 22:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈ کے خلاف ہنر مند دکانداروں کا احتجاج، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بے روزگار ی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ حکام بالا نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے شیخ شہین روڈ سب ڈویڑن ٹو کے ہنر مند دکانداروں شرافت عباسی۔فہیم۔عبدالخلیل۔یونس۔

(جاری ہے)

رحمت بخش و دیگر نے سیپکو کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سیپکو کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر ہنر مند دکانداروں کا کہا تھا کے موسم گرما کے شروع ہوتے ہی سیپکو نے اپنا رنگ دیکھانا شروع کر دیاہے آٹھ سے بارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ نے جہاں گھریلوں سرگرمیوں کومتاثر کر رکھا ہے ویہی پر ہنر مند طبقہ بھی شدید متاثر ہو رہا ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہم لوگ بے روزگار ہو جائینگے ہنر مند دکانداروں نے چیف جسٹس آف پاکستان۔

وزیرمملکت پانی و بجلی سمیت دیگر بالا حکام سے اپیل کی ہے سکھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ہرمند طبقے کو بے روزگار ہونے سے بچایا جائے۔#

متعلقہ عنوان :