پاکستان اور امریکا کو بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے-اعزازاحمد چوہدری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 16 مارچ 2018 10:15

پاکستان اور امریکا کو بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے-اعزازاحمد چوہدری
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 مارچ۔2018ء) امریکا میں پاکستانی سفیر اعزازچوہدی نے کہا کہ پاکستان اور امریکاکو بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے کیونکہ دوطرفہ تعلقات طویل مدتی ہیں اور انہیں افغانستان کے تناظر میں نہیں دیکھا جا سکتا۔امریکی تنظیم ویمن پالیسی فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کاموقف واضح ہے کہ افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں، سیاسی ہے ‘ پاک امریکا دوطرفہ تعلقات اہم اورگہرے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکا میں پاکستان کے سفیرکا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان گزشتہ ایک برس سے غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، امریکا کا خیال ہے کہ طالبان کو سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں شدت پسند گروہوں کے محفوظ ٹھکانے ختم ہو چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی اور امریکی حکومتوں کے رابطے جیسے بھی رہے،دونوں طرف کی عوام میں رابطے قائم ہیں۔اعزازچوہدری نے کہا کہ طالبان اورافغانستان میں امن مذاکرات خوش آئندہیں،طالبان کوہمارابھی پیغام ہے جنگ کی بجائے بات چیت سے مسئلہ حل کریں،طالبان پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں کرسکتے۔

متعلقہ عنوان :