محمد نواز شریف نے خنجراب سے گوادر تک ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھ کر ملک کی تعمیر و ترقی اور قوم کی بہتری کیلئے اقدامات کئے، حافظ حفیظ الرحمن
ن) لیگ انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی،حکومت کا مقصد حقدار کو حق پہنچانا ہے، وزیراعلی گلگت بلتستان
ہفتہ 17 مارچ 2018 22:38
(جاری ہے)
صوبے میں ایک کلوٹ تعمیر نہیں کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سیپ سکول اساتذہ کو مستقل کرنے کے حوالے سے اگرکسی کے پیسے لینے کی کوئی بھی شکایت سامنے آئی تو سخت الیکشن لیا جائے گا اگر کوئی بھی شخص پیسوں یا سفارش کی بات کرے تو وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے ٹیلی فون نمبرز پر اطلاع دے سکتے ہیں۔
گلگت بلتستان اور وفاق میں عوام کو لوٹنے والوں کی حکومت نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہے ہمارا مقصد حقدار کو حق پہنچانا ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیپ سکول اساتذہ کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ سیپ سکول اساتذہ کے مسئلے کو 20سالوں سے سنجیدگی سے حل کرنے کیلئے کوشش نہیں کی گئی تھی بدقسمتی سے پچھلے پانچ سال گلگت بلتستان میں جس جماعت کی حکومت تھی انہوں نے گلگت بلتستان کی خوشحالی اور تعمیر وترقی اورمسائل حل کرنے پر کبھی توجہ نہیں دی۔ صوبے میں ایک کلوٹ تک تعمیر نہیں کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ ہم مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں گلگت بلتستان کے مسائل حل کئے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی لیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ سیپ سکول اساتذہ کو مرحلہ وار مستقل کیا جائے گا جس کیلئے اسی ہفتے اجلاس طلب کیاجارہاہے۔ محکمہ تعلیم کوہدایت دی ہے کہ اساتذہ کی مستقلی کے حوالے سے ٹی او آرز تیارکئے جائیں۔ میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ہم نے رشوت اور سفارش کلچر کا خاتمہ کیا۔ ماضی میں سفارشی اور رشوت کے کلچر کو فروغ دیا جس کا ہم نے خاتمہ کیا اگر کسی نے بھی سیپ سکول اساتذہ سے مستقلی کے حوالے سے پیسے مانگے تو وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کے نمبرز پر شکایت کریں ان کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ سیپ سکول اساتذہ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اورمسلم لیگ ن کے تعلیم کے حوالے سے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ذاتی دلچسپی لے کر سیپ سکول اساتذہ اور سیپ سکولوں میں زیر تعلیم طالب علموں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچالیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور مسلم لیگ ن کی تعلیم کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ بحیثیت گلگت بلتستان کے سپوت تعلیم کیلئے انقلابی اقدامات کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.