قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثہ ،دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

اتوار 18 مارچ 2018 17:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2018ء) قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق ایک زخمی ،لیویز کے مطابق اتوار کو قلعہ سیف اللہ کے علاقے اخترزئی میں ٹرک اور کار آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد اسد اور مالک جاں بحق جبکہ حمید اللہ نامی شخص زخمی ہوگیا لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو قلعہ سیف اللہ ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیںورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے