جیکب آباد، ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے ڈی سی کی گذارش پرجیکب آبادکے لیے امدادی سامان دیا :پی ڈی ایم اے سندھ

پیر 19 مارچ 2018 20:55

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2018ء) ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے ڈی سی کی گذارش پر جیکب آبادکے لیے امدادی سامان دیا :پی ڈی ایم اے سندھ تفصیلات کے مطابق امکانی ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان میں خرد برد کی خبروں کی اشاعت کے بعد رابطہ کرنے پر پی ڈی ایم اے سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر شایان شاہ نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کی گذارش پر امکانی آفات سے نمٹنے کے لیے تیاریوں کے سلسلے میں 2ہزار خیمے ،5ہزار سولر لائیٹس،5ہزار کمبل ،100بیڈ شیٹس ،100پلاسٹک ڈرم ،200فولڈنگ بیڈ،100پنکھے اوردیگر سامان بھیجاگیا اگر اس کا غلط استعمال کیاگیاہے یا خردبردکی گئی ہے تو اس پر کاروائی ہوگی اور ڈپٹی کمشنر نے جواب طلب کیاجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :