علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کل شروع ہوگی

منگل 20 مارچ 2018 15:14

اسلام آباد۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کل بدھ سے شروع ہوگی۔ کانفرنس میں ملکی و غیرملکی ماہرین، سائنسدان اور محققین صحت و ماحول کے میدان میں کامیابیوں اور چیلنجز پر تبادلہ خیال اور صحت اور ماحول سے متعلق معاشرے کو درپیش مسائل پر بحث مباحثے کریں گے، صحت مند کمیونٹی کی تخلیق کے لئے حکمت عملی وضع کی جائے گی اور پالیسی میکرز کے لئے سفارشات مرتب کئے جائیں گے۔

افتتاحی اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کریں گے۔ اپنی نوعیت کی اس پہلی کانفرنس کا اہتمام شعبہ ہوم اینڈ ہیلتھ سائنسز نے کیا ہے۔ شعبہ ہوم اینڈ ہیلتھ سائنسز کے مطابق یہ ایونٹ شرکاء کو انوائرمنٹ، نیوٹریشن اور ہیلتھ سے متعلق کثیر شعبہ جاتی تعلیمی مسائل پر باہمی گفت و شنید اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

مقررین صحت اور ماحول پر مقالے پیش کریں گے۔ یہ ایونٹ یونیورسٹی میں کانفرنسز کے انعقاد کی گذشتہ سوا تین سال سے جاری سیریز کا حصہ ہے، اس سلسلے کی یہ 30 ویں کانفرنس ہوگی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کے فروغ کو اپنی پہلی ترجیح رکھی ہے اور ریسرچ کے نتائج کی ترویج کے لئے انہوں نے 2 راستوں کا انتخاب کیا تھا ایک کانفرنسز کے انعقاد کا، دوسرا راستہ تحقیقی مجلّوں کی اشاعت کا۔ اس عرصے میں یونیورسٹی نے 17 ریسرچ جرنل شائع کئے جو ایک ریکارڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :