عمران خان کاگوجرانوالہ میں تاریخی استقبال ہوگا، سارے ریکارڈ توڑدیں گے‘ عبدالعلیم خان
کامونکی ، ایمن آباد موڑ، چند داقلعہ، شیخوپورہ موڑ، لاری اڈا، گلشن اقبال پارک، علی پورچوک اور لدھے والا تیاریاں مکمل
منگل 20 مارچ 2018 20:04
(جاری ہے)
عبدالعلیم خان نے کہا کہ اًب عوام ووٹ کی طاقت سے کرپشن کوہمیشہ ہمیشہ کے لئے خیرآباد کہہ دینگے ۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کی سیاست پر سیاہ داغ بن چکے ہیں،عدالتوں کیخلاف ہرزہ سرائی سے کرپشن کیسز ختم نہیں ہوجائیں گے،دامن صاف ہوتا تو دوسروں پر الزامات لگانے کے بجائے منی ٹریل پیش کردیتے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جان چکی ہے کہ شریفوں نے اپنے ہر دور اقتدار میں شرافت کا جنازہ نکالا اور کرپشن زدہ منصوبوں سے عوام کو مشکلات میں ڈالا ،جو، اب ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کا ڈرامہ رچاکر مظلوم بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،عدالتوں میں کسی ایک الزام کا بھی جواب نہ دے پانے والوں کا ماضی اور حال کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،بھول جائیں کہ عوام ایک بار پھر ان کے جھوٹے وعدوں اور بے سروپا دعوؤں کا اعتبار کرینگے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ عدالت میں ہر پیشی کے بعد اداروں کیخلاف محاذ کھول کر اپنی بے گناہی ثابت کرنے کی کوشش کرنے والے بتائیں، میگا پراجیکٹس میں اربوں کی کمائی کرنے والوں نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور مسائل کے سوا دیا کیا ہے،قرضوں کے بوجھ تلے دبی معیشت، ناکافی طبی اور تعلیمی سہولیات کے تحفے دینے کے بعد بھی اگلی باری کا انتظار کرنے والے احمقوں میں جنت میں رہتے ہیں،بین الاقوامی برادری میں پاکستان اور منڈیوں میں روپے کی قدر گرانے والوں کا سیاسی مستقبل تاریک ہوچکا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک کو چند خاندانوں کے مفادات کی غلامی سے نجات دلانے کا وقت آچکا،محکوم اور پسے ہوئے طبقات پی ٹی آئی سے امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں، انشاء اللہ اقتدار میں آکر عمران خان کی قیادت میں قوم کو مسائل کی دلدل سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.