ْپی آئی اے پشاور کے مزید 7ائیر ہوسٹز ( کریو) کی میٹرک اور ایف اے کی ڈگریوںکو جعلی قرار دیدیا گیا

منگل 20 مارچ 2018 22:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) پی آئی اے پشاور کے مزید 7ائیر ہوسٹز ( کریو) کی میٹرک اور ایف اے کی ڈگریوںکو جعلی قرار دیدیا گیا ہے جنہیں معطل کرنے کی سفارشات کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پی آئی اے میں 659ملازمین کے پاس جعلی ڈگریاں موجودہیں اور اب تک 391ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے جبکہ 251نے عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کررکھی ہے سابق ادوار میں بھرتی ہونے والے ملازمین جن میں زیادہ تر فضائی میزبان شامل ہیں کی ڈگریاں جعلی ہیں جن کی چھان بین کی جا رہی ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف پی نمبر سے تعلق رکھنے والے 7ائیر ہوسٹز کی ڈگریوں کو جعلی قرار دیدیا گیا ہے صوبے کے مختلف تعلیمی بورڈ ز نے ان کے میٹرک اور ایف اے کے تعلیمی اسناد کو جعلی قرار دیا ہے ان کریو کاتعلق پشاور ، چارسدہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے ہیں

متعلقہ عنوان :