وائس چانسلر کیخلاف اساتذہ کا احتجاج جاری ، قائداعظم یونیورسٹی بند رہی

منگل 20 مارچ 2018 23:40

اسلام آباد۔20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) وائس چانسلر جاوید اشرف کیخلاف اساتذہ کے احتجاج کے باعث قائداعظم یونیورسٹی بند رہی جبکہ اساتذہ کا یونیورسٹی میں احتجاجی دھرنا بھی جاری رہا جس میں یونیورسٹی فکیلٹی کی ایک بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عقیل بخاری کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر احتجاج کرنے والے اساتذہ کو نوٹس اور وارننگ لیٹرز کے ذریعے احتجاج کے نتائج کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے غیرمتزلزل ارادے اور وائس چانسلر کے استعفے کے مطالبے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں کے معطل ہونے کا اساتذہ کو بھی افسوس ہے تاہم موجودہ نااہل وائس چانسلر نے فکیلٹی کے لیے کوئی دوسرا راستہ نہیں چھوڑا۔

متعلقہ عنوان :