عدالتی فیصلے کیخلاف بولنا میرا حق ہے، نواز شریف
میرے خلاف بلیک لا ڈکشنری کا سہارا لے کر فیصلہ لکھا گیا ، عوام کی توہین ہوئی ہے وہ اپنی توہین کہاں فائل کریں، اب تو سپریم کورٹ کے اندر سے بھی آوازیں آرہی ہیں، عمران خان نے اقبال جرم کیا پھر بھی صادق اور امین ٹھہرے، عمران خان غلطی تسلیم کررہے تھے لیکن عدالت نے کہا کہ اس طرف نہ جائیں، 28جولائی کے عدالتی فیصلے کے باعث ڈالر116روپے پر چلا گیا ،مسلم لیگ (ن) کے قائد کی صحافیوں سے غیررسمی گفتگو سب پر باتیں کرنے والوں کا اپنا کیس سامنے آگیا ،اس نے کروڑوں روپے کی زمین چھپائی، شیخ رشید کے پلاٹس کی قیمت 5کروڑ بتائی جارہی ہے ، نوازشریف کی تنقید
بدھ 21 مارچ 2018 18:53
(جاری ہے)
اس دوران نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں اداروں کی عزت کرنے والا انسان ہوں لیکن میرے خلاف جو فیصلہ آیا وہ میری اور قوم کی نظرمیں ٹھیک نہیں تھا۔ میرے خلاف بلیک لا ڈکشنری کا سہارا لے کر فیصلہ لکھا گیا۔ اب میرے خلاف توہین عدالت کیس میں فل بینچ بنادیا گیا ہے۔
عوام کی توہین ہوئی ہے وہ اپنی توہین کہاں فائل کریں۔نوازشریف نے کہا کہ اب تو سپریم کورٹ کے اندر سے بھی آوازیں آرہی ہیں۔ گزشتہ روز جج صاحب کے ریمارکس سب کے سامنے ہیں، ان کے ریمارکس معمولی نہیں ،جسٹس فائز نے کہا کہ کیس پاناما کا تھا اور نااہلی اقامہ پر کی گئی، جنہوں نے مجھے اقامے پر نکالا انہوں نے نیب ریفرنس بھی بناکر بھیجے۔ فیصلے دینے والوں کو سوچنا چاہئے کہ قوم کو ان کے فیصلے تسلیم نہیں۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے اقبال جرم کیا پھر بھی صادق اور امین ٹھہرے، عمران خان غلطی تسلیم کررہے تھے لیکن عدالت نے کہا کہ اس طرف نہ جائیں، سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو نااہل کیا لیکن اس پر کوئی جے آئی ٹی نہیں بنائی، سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کے خلاف نیب ریفرنسز دائر کرنے کا بھی نہیں کہا یہ دوہرا معیار نہیں چلے گا۔نواز شریف نے شیخ رشید کا نام لئے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو سب پر باتیں کررہے تھے ان کا اپنا کیس سامنے آگیا ہے،انہوں نے کروڑوں روپے کی زمین چھپائی۔انہوں نے کہاکہ شیخ رشید کے پلاٹس کی قیمت 5کروڑ بتائی جارہی ہے بڑے بڑے نامور وکلاء نے کہا کہ کیسز کمزور ہیں اور فیصلہ بھی کمزور ہے۔ کمزور فیصلوں پر تنقید نہیں ہوگی تو پھر کیا ہوگا۔ ایسے فیصلے کروڑوں عوام کی بھی توہین ہے۔ عوام کی بھی توہین ہو تو ان کے پاس بھی فورم ہونا چاہئے جہاں وہ توہین فائل کریں۔ 28جولائی کو پاکستان کے عوام کی توہین ہوئی اسی طرح کے فیصلے عدلیہ کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں اس فیصلے کے انتشار کی وجہ سے آج ڈالر 116 روپے پر چلا گیا۔ ہمارے زمانے میں چار سال ڈالر ایک جگہ پر قائم رہا ایسے فیصلے ابتری‘ مشکلوں اور مصائب کا باعث بنتے ہیں۔ ایسے فیصلوں سے ہمارا ملک دنیا میں بدنام اور تنہا ہورہا ہے۔ ہمارے زمانے میں پاکستان عزت کا مقام حاصل کررہا تھا آج پاکستان کا کوئی حال نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.