شیخ رشید احمد کا چیف جسٹس سے ملک میں جوڈیشل مارشل لاء لگانے کا مطالبہ
چیف جسٹس کی اصل ذمہ داری نگران وزیراعظم کی تقرری ہے، ساری قوم عدلیہ کی جانب دیکھ رہی ہے، عمران خان کی مشاورت کے بغیر کوئی عبوری وزیراعظم قبول نہیں کرینگے،منی لانڈرنگ کی نہ ہی میرا پاناما کیس سے کوئی تعلق ہے، پریس کانفرنس سے خطاب
بدھ 21 مارچ 2018 20:39
(جاری ہے)
چیف جسٹس صاحب کی اصل ذمہ داری نگران وزیر اعظم کی تقرری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بے شک چیف جسٹس ملک میں 90 روز کیلئے جوڈیشل مارشل لاء لگا دیں لیکن یہ مارشل لاء صرف الیکشن کیلئے ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن انتشار اور خلفشار کے ماحول میں ہو رہے ہیں۔ اگر کوئی ناپسندیدہ آدمی نگران وزیراعظم آ گیا الیکشن کا بھرم خاک میں مل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عبوری وزیرِ اعظم کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا آنا بورڈ ہونا لازمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کیلئے صرف خورشید شاہ نہیں، عمران خان سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں سے مشاورت ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اب تک جن ناموں پر ڈسکس ہوا وہ اس معیار پر پورا نہیں اترتے۔ عمران خان کی مشاورت کے بغیر کوئی عبوری وزیر اعظم قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میرا کیس سپریم کورٹ میں ہے، نواز شریف نے مجھ پر سنگین الزامات لگائے ہیں لیکن میں نے منی لانڈرنگ کی نہ ہی پاناما کیس سے کوئی تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں 1974ء سے ٹیکس ادا کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ ملک میں خاص قسم کی فضا بنا کر یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے اگر کوئی گیا تو ملک نہیں چلے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ امریکن ایجنڈے کے تحت کرنسی کو ڈی ویلیو کیا گیا، کوئی بعید نہیں یہ مزید ڈالر کا ریٹ بڑھائیں گے۔انہوں نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے حالیہ دورہ امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے اسے مشکوک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم وزیر اعظم سے پوچھتی ہے امریکی شخصیات سے بغیر کسی سیکرٹری خارجہ کے کیسے ملے، ساری قوم پوچھنے کا حق رکھتی ہے کہ وزیر اعظم ملٹری سیکرٹری سمیت کسی بھی سٹاف کے بغیر کیا کرنے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.