22مارچ کو ایک فلیگ مارچ ہوگا جس میں پولیس، ایف سی اور لیویزکے اہلکار حصہ لینگے جبکہ 23 مارچ کو ایک ریلی نکالی جائے گی جوکہ ڈی سی آفس سے شروع ہو کر تحصیل روڈ اور ژوب روڈ سے ہوتا ہوا واپس ڈی سی آفس پر اختتام پذیر ہوگا ،ڈپٹی کمشنر لورالائی عبدالناصر دوتانی

بدھ 21 مارچ 2018 22:07

کوئٹہ۔21مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر لورالائی عبدالناصر دوتانی کی زیر صدارت 23مارچ کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اے ڈی سی اعجاز احمد ،ایف سی میجر محمد اسلم، میجر شفقت، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر امیر شاہ بخاری ،ڈی پی او پولیس نور محمد بڑیچ ،اے سی بوری میر باز مری،چیرمین میونسپل کمیٹی نعمت اللہ جلالزئی،سابق ناظم عبدالمنان اتمانخیل ،حاجی باقی اندڑ، تحصیلدار بوری اسد خان شیرانی اور اس کے علاوہ سول سوسائٹی انجمن تاجران اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں مختلف تجاویز دیئے گئے جلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبدالناصر دوتانی نے کہا کہ 22مارچ کو ایک فلیگ مارچ ہوگا جس میں پولیس، ایف سی اور لیویزکے اہلکار حصہ لینگے جبکہ 23 مارچ کو ایک ریلی نکالی جائے گی جوکہ ڈی سی آفس سے شروع ہو کر تحصیل روڈ اور ژوب روڈ سے ہوتا ہوا واپس ڈی سی آفس پر اختتام پذیر ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ گرلز ہائی سکول ،بوائز ہائی سکول میں تقریبات ہوں گی اور اس کے بعد سپر لیگ کرکٹ ٹورنمنٹ کا بھی انعقاد ہو گا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانا ملک کے ہر شہری پر لازم ہے کیونکہ اس دن ایک آزاد ملک قرار دیکر پاکستان پیش کیا گیااور ایک آزاد ملک کیلئے ایک ویژن پیش ہوا جس میں ہماری اکابرین نے بڑی بڑی قر بانیاں دی ہیں اور ہمیں ایک آزاد ملک میں سانس لینے کا موقع ملا ہے جس کاہم جتنا بھی شکریہ ادا کریں کم ہے تو ہمیں چایئے کہ ے تمام پاکستانیوں کو اس دن کو شایان شان طریقے سے منانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :