جامعہ کراچی، 5 طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی، 12 طلبا و طالبات کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض

جمعرات 22 مارچ 2018 21:16

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان کی صدارت میںمنعقدہ مجلس برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے حالیہ اجلاس میں 05 طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی جبکہ 12 طلبا و طالبات کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ میں وجیہہ عفت (فارماسیوٹیکس)، خلیل الرحمن( قرآن وسنہ)،نواب شیر(کیمسٹری)،عائشہ اقبال(مالیکیولرمیڈیسن)، نادیہ رزاق(اسپیشل ایجوکیشن) جبکہ ایم کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں عدنان احمد،عائشہ ضمیر(اپلائیڈاکنامکس ریسرچ سینٹر) حفصہ اطہر جعفری، وجیہہ ریاض، محمد عمر ذیشان (میتھمیٹکس)، مسلم عباس (فارماکولوجی)، صفیہ بانو (فلاسفی)، رشدہ افروز (مالیکیولرمیڈیسن)، پروشہ میمن (کلینکل سائیکولوجی)، سید راشد علی (اکنامکس)، رضوان اعظم (ایجوکیشن) اور دلاور محمود (اسلامک لرننگ) شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :