جی سی یو میں پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول کا انعقاد

جمعرات 22 مارچ 2018 21:25

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میںڈاکٹر اجمل سائیکالوجی سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ مینٹل ہیلتھ ویک کی تقریبات کے حوالے سے پرفارمنگ آرٹس فیسٹیول کا انعقاد،جس میںپنجاب یونیورسٹی سمیت ملک بھر سے مختلف یو نیور سٹیو ں کے طلباء نے انسانی نفسیات کے موضوعات پر ڈرامے پیش کیئے۔

(جاری ہے)

جی سی یو شعبہ سائیکالوجی کی صدر ڈاکٹرسیدہ شاہدہ بتول کا کہنا ہے کہ تھیٹر ابلاغِ عامہ کا بہت موثر ذریعہ ہے اسے معاشرے میں مثبت رحجانات کے فروغ کے لیئے استعمال کیا جاناچاہیئے۔