جڑانوالہ میں بچوں سے جنسی زیادتی اور ویڈیو بنانے کا اسکینڈل ، ملزم ن لیگ کا سرگرم کارکن نکلا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 27 مارچ 2018 12:29

جڑانوالہ میں بچوں سے جنسی زیادتی اور ویڈیو بنانے کا اسکینڈل ، ملزم ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 مارچ 2018ء) : فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ میں کم سن بچوں سے زیادتی کرنے اور ان کی ویڈیوز بنانے کے اسکینڈل کا انکشاف ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اسکینڈل میں ملوث افراد کو اہم سیاسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ مرکزی ملزم بلا ڈون کو اہم سیاسی شخصیات پشت پناہی حاصل ہے اور ساتھ ہی ن لیگی رہنما طلال چوہدری کا سپورٹر بھی ہے۔

(جاری ہے)

بلا ڈان کی مختلف جلسوں میں شرکت پر لی گئیں تصاویر اور ن لیگ کے اہم رہنماؤں کے ہمراہ تصاویر بھی منظر عام پر آئیں۔ اہل علاقہ کا بھی یہی کہنا ہے کہ اتنے بڑے اسکینڈل کے پیچھے بلا ڈان کو یقیناً کسی سیاسی شخصیت کی حمایت حاصل ہے۔ لیکن کوئی بھی اس کے ڈر سے کھُل کر نام نہیں لےرہا تھا۔ خیال رہے کہ جڑانوالہ میں سامنے آنے والے اس اسکینڈل میں ملزم عاقب ضیا اور راشد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ بلا ڈان تاحال مفرور ہے۔

متعلقہ عنوان :