نارووال میں میڈیکل کالج کی طالبہ کی مبینہ خود کشی

نرگس کا کمرہ اندر سے بند تھا ،ْ ساتھی طالبات کالج جا چکی تھیں ،ْڈی پی او نارووال

منگل 27 مارچ 2018 14:30

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) نارووال میں نجی میڈیکل کالج کی طالبہ نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔پولیس کے مطابق میڈیکل کالج کی سیکنڈ ایئر کی طالبہ نرگس نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کی ہے۔ڈی پی او نارووال عمران کشور نے بتایا کہ میڈیکل کی طالبہ نرگس آج کالج نہیں گئی تھی، نرگس کا کمرہ اندر سے بند تھا اور ساتھی طالبات کالج جا چکی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ طالبہ میانوالی کی رہائشی ہے اور واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ گوجرانوالہ سے فورنزک ٹیم پہنچ چکی ہے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ڈی پی او نے بتایا کہ نرگس کے کمرے سے ایک خط ملا ہے جو مبینہ طور پر نرگس کے ہاتھ کا ہی لکھا ہوا ہے۔عمران کشور نے بتایا کہ خط میں لکھا ہے کہ وہ خودکشی کی وجہ نہیں بتا سکتی ،ْلڑکی نے خط میں اپنی والدہ سے معافی بھی مانگی ہے۔

متعلقہ عنوان :