اندرون سندھ میٹرک کے امتحانات میں نقل زوروں پر، پرچے آئوٹ اور 15 طلبہ گرفتار
طلبہ گائیڈز اور حل شدہ پرچوں کی مدد سے جوابات لکھتے رہے جبکہ چھاپہ مار ٹیمیں غائب
منگل 27 مارچ 2018 15:25
(جاری ہے)
متعدد امتحانی مراکز میں نویں جماعت کے انگلش ون کے پرچے میں نقل زوروں پر رہی۔ طلبہ گائیڈز اور حل شدہ پرچوں کی مدد سے جوابات لکھتے رہے لیکن چھاپہ مار ٹیمیں غائب رہیں۔
کمرہ امتحانات میں ڈیوٹی پر تعینات اساتذہ بھی نقل روکنے میں ناکام رہے اور امتحانی مراکز کے باہر بھی غیر متعلقہ افراد کا رش رہا۔حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت بھی نویں اور دسویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ حیدرآباد میں بھی امتحانی مراکز میں پرچے دینے کیلئے آنے والے طالبعلموں سے نقل کا مواد برآمد ہوا ہے۔ میرپور ماتھیلو کے امتحانی مرکز ہائی اسکول میں واٹس اپ کے ذریعے انگلش ون کا پرچہ وقت سے پہلے ہی آئوٹ ہوگیا۔ دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود امتحانی مرکز کے باہر غیر متعلقہ افراد موجود رہے۔ادھر بدین میں بھی انگریزی ون کا پرچہ آئوٹ ہوگیا تاہم ناظم امتحانات مسرور زئی نے آئوٹ ہونے والا پرچہ جعلی قرار دے دیا۔ ناظم امتحانات نے کہا کہ امتحانی پرچے سینٹرز کوڈ کے ساتھ شائع کئے گئے ہیں۔ لاڑکانہ بورڈ کے زیراہتمام بعض امتحانی مراکز میں سندھی ون کے پرچہ کے اجرا میں تاخیر ہوئی۔ تو موبائل فون پر سوالیہ پرچہ پہنچنے پر طلبہ و طالبات نے پرچہ حال کرنا شروع کردیا۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ری اپیئر طلبہ کو 27 جون تک رجسٹریشن کر انے کی ہدایت
-
انٹرکے امتحانات: سال دوئم کے حیوانیات کا پرچہ آوٹ کرنے میں خاتون ممتحن ملوث نکلیں
-
سندھ ہائیکورٹ نے شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل احمد کی جبری چھٹی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
-
تعلیمی بورڈ شہید بینظیرآباد کی جانب سے گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ
-
پنجاب بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات شروع
-
پنجاب بھر کے سکولوں میں (کل )سے گرمیوں کی تعطیلات کا آغاز
-
میٹرک کے پرچے ملتوی ہونے کے باعث انٹرمیڈیٹ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان
-
میٹرک امتحانات کے دوران 550 کے قریب امتحانی مراکز کو سنبھالنا ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے ہم سب نے ملکرکام کرنا ہے، محمد علی ملکانی
-
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
اوپن یونیورسٹی اور روپانی فائونڈیشن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
گورنمنٹ گریجویٹ کالج ٹاہلیاں والا جہلم میں فری ایم ڈی کیٹ اور ای کیٹ کلاسز کا آغاز
-
کراچی سینٹرل جیل سے بھی 22 طلبہ میٹرک کے امتحانات میں شریک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.