ْمسلم لیگ (ن) نے 4 سالہ دور میں وزیر خارجہ نہ بنا کر پاکستان کو دنیا میں اکیلا کر دیا،شیری رحمان

میمو گیٹ سکینڈل میں تو نواز شریف خود کالا کو ٹ پہن کر عدالت پہنچ گئے تھے کس منہ سے نواز شریف خود کو نظریاتی اور جمہوریت کا دائی کہتے ہیں، گفتگو

منگل 27 مارچ 2018 19:41

ْمسلم لیگ (ن) نے 4 سالہ دور میں وزیر خارجہ نہ بنا کر پاکستان کو دنیا میں ..
اسلام اآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء) سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے کہا ہے کہ میمو گیٹ سکینڈل میں تو نواز شریف خود کالا کو ٹ پہن کر عدالت پہنچ گئے تھے کس منہ سے نواز شریف خود کو نظریاتی اور جمہوریت کا دائی کہتے ہیں اور وئوٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیں انکا کٹ پتلی وزیر اعظم تو پارلیمان کے فیصلے تسلیم نہیں کرتا مسلم لیگ (ن) نے 4 سالہ دور میں وزیر خارجہ نہ بنا کر پاکستان کو دنیا میں اکیلا کر دیا اور غیر مناسب الفاظ کا استعمال کر کے ٹویٹ کیوجہ سے آج پاکستان کا ساتھ ایف اے ٹی ایف میں دوست ممالک نے بھی نہیں دیااور خواجہ آصف کے خلاف تو نیب میں انکوائریاں چل رہی ہیں ان خیالات کا اظہارشیری رحمان نے بدھ کے روز احتساب عدالت کے باہر نواز شریف کی میڈیا سے میمو گیٹ اسکینڈل حوالے سے ردعمل میں نجی ٹی وی چینل پرکیا انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں کہ نواز شریف کس میمو گیٹ کیس کا حوالہ دے رہے ہیں کیونکہ اس وقت تو نواز شریف خود کالا کوٹ پہن کر عدالتوں میں پہنچ گئے تھے اورجہاں تک پیپلزپارٹی کا تعلق ہے تو ہم نے ہم نے جمہوریت کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے اور کسی کی ذات کا ساتھ نہیں دیا اب نواز شریف کو بھی ذاتیات کی سیاست سے باہر نکلنا چاہئے شریں رحمان نے کہا کہ ہم نے اس وقت جتنے بھی مشکلات کیوں نہیں تھے خود ہی اپنے آپ کومشکلوں سے باہر نکالاجب سلالہ کا بھیانک واقع پیش آیا تو ہم نے امریکی حکام سے 7 مہینے تعلقات ختم کر کے انکی نیٹو سپلائی بند کی اور مجھے ہی امریکہ سفارتکاری کے لئے بھیجا گیا اور ہم نے شدید بحران میں بھی امریکی حکام سے معافی منگوائی ایک سوال کے جواب میں شریں رحمان نے کہا کہ اگر بات کی تو پھر دور تک جائے گی پی ایم ایل (این) نے تو اپنے 4سالہ دور اقتدار میں پاکستان کو جو سفارتی تعلقات میں خلاء چھوڑی ہے اسکی مثال تو تاریخ میں نہیں ملتی اور پھرجوفنانشل نیشنل ایکشن ٹاسک فورس میں غیر مناسب الفاظ کا استعمال کر کے ٹوئٹ پر بات کی گئی تو اسکے بعد برطانیہ اور امریکہ کی جانب سے ایک نیا اطلاق پاکستان پر لاگو کر دیا گیا اور پاکستان کے دوست ممالک بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے تو ایک ایسا وزیر خارجہ لگایا ہے جس پر نیب میں انکوائریاں چل رہی ہیں اور ہو سکتا ہے کہ اسکا نام بھی ای سی ایل میں شامل ہویہ لوگ صرف اپنا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا میں پاکستان کا نام بھی بدنام کر رہے ہیں نواز شریف سمیت پوری پی ایم ایل این خد اداروں کی حکمرانی کو تسلیم نہیںکرتے اور انکا اپنا وزیر اعظم شاہد خاقان بھی نواز شریف کو ہی وزیر اعظم تسلیم کر تا ہے اور پارلیمان کے فیصلے تسلیم نہیں کرتا اور اسکا وقار مجروع کر کے کہتا ہے کہ نوٹوں سے چیئرمین سینٹ بنایا گیا ہے پھر نواز شریف اور شاہد خاقان کس منہ سے عوام کے سامنے جاکر وئوٹ کے تقدس کی بات کرتے ہیںایک سوال کے جواب میں شریں رحمان نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو ن لیگی وزارت داخلہ نے ہی باہر جانے کی اجازت دی اور اب پتہ نہیں کہ پی ایم ایل این اور عدالتوں کے درمیان کیا طے ہوا تھا لیکن انکی زمہ د اری تھی مشرف کو واپس لے آتے جو کہ انہوں نے پوری نہیں کی