جیکب آباد،بارات روک کر رقص، ہوائی فائرنگ کرنے والی پولیس پارٹی معطل

منگل 27 مارچ 2018 21:11

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں پولیس اہلکاروں کو بارات روک کر ڈھول بجوانا، رقص کرنا اور پھر ہوائی فائرنگ کرنا مہنگا پڑگیا اور ایس ایچ او سمیت پوری پولیس پارٹی کو معطل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ اے سیشن ٹھل کے ایس ایچ او عبدالستار بھیو نے پولیس پارٹی کے ہمراہ ایک بارات کو روکا اور ڈھول بجانے کی ضد کی۔ایس ایچ او سمیت تمام پارٹی نے ڈھول کی تھاپ پر نہ صرف رقص کیا بلکہ ہوائی فائرنگ بھی کی۔واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ایس ایس پی فیصل چاچڑ نے نوٹس لے لیا اور ایس ایچ او سمیت پوری پولیس پارٹی کو معطل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :