پنجاب یونیورسٹی اور ٹابا فائونڈیشن کے درمیان سماجی بہبود کیلئے معاہدہ

منگل 27 مارچ 2018 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء) پنجاب یونیورسٹی اور ٹی اے بی اے (ٹابا) فائونڈیشن کے درمیان سماجی فلاح و بہبود، ثقافت اور مختلف شعبوں میں تحقیق کے فروغ کیلئے معاہد ہ طے پا گیا ۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، ٹابا فائونڈیشن کے بانی بریگیڈئیر (ر) آصف محمود ، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز فوزیہ ہادی علی و دیگر نے شرکت کی۔

معاہدے کے مطابق دونوں فریقین معاشرے کی بہتری کیلئے طلبائو طالبات و دیگر افراد سے روابط مضبوط کریں گے۔ پنجاب یونیورسٹی اور ٹابا فائونڈیشن تحقیق اور انوویشن کو فروغ دینے کیلئے انڈسٹری اور اکیڈیما کے درمیان تعلقات کوبڑھانے کے علاوہ مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے ۔ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبائو طالبات معاشرتی وکاروباری سطح پر سماجی و تنظیمی مشکلات کے سدباب کیلئے کام کریں گے جس میں ٹابا فائونڈیشن کی طرف سے بھی معاونت فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :