پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی گورننگ باڈی کے اجلاس کا انعقاد

منگل 27 مارچ 2018 23:20

لاہور۔27 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کی گورننگ باڈی کا اجلاس بورڈ میٹنگ روم میں منعقد ہوا۔ چیئر پرسن فنی تعلیمی بورڈ یاسمین مہرالنساء نے اجلاس کی صدارت کی، سیکرٹری بورڈ امتیاز نذیر نے میٹنگ ایجنڈا پیش کیا۔ گورننگ باڈی کے ممبران، رانا محمد ارشد خان معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب، چوہدری محمد جمیل، پرنسپل آئی اے ایس، کالج، چونیاں، محمد منورحسین، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز،لاہور انجنیئر پروفیسر ڈاکٹر ایم اشرف شیخ،نے شرکت کی۔

چیئر پرسن نے کہا کہ بورڈ کے معاملات میں راہنمائی اور پنجاب میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے تمام ممبران اور خصوصاًً رانا محمد ارشد کی ذاتی کاوشیں اور دلچسپی قابل تحسین ہے۔ حکومتی ذمہ داریوں کی وجہ سے مصروفیات کے باوجود انہوں نے ہمیشہ ٹیکنیکل بورڈ کے معاملات اور فنی تعلیم کے فروغ کے لئے قابل قدرخدمات سر انجام دی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رانا محمد ارشد خان نے کہاکہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ کے ویژن کیمطابق فنی تعلیم کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔2018کے اختتام تک 2ملین نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا ٹاسک ہے جس میں ہم کافی حد تک کامیاب ہو چکے ہیں۔ فنی تعلیم کے فروغ سے ہی ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :