ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت منگل سے نویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہو گیا

پرچے کے دوران بلا روک ٹوک نقل کا سلسلہ جاری رہا، پولیس بھی نمائشی طور پر امتحانی مراکز کا چکر لگاتی رہی

منگل 27 مارچ 2018 23:23

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت منگل سے نویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہو گیا، پرچے کے دوران بلا روک ٹوک نقل کا سلسلہ جاری رہا، پولیس بھی نمائشی طور پر امتحانی مراکز کا چکر لگاتی رہی۔

(جاری ہے)

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت منگل کو نویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ ہوا، نویں دسویں کے امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لئے تعلیمی بورڈ اور ضلعی انتظامیہ نے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے گئے ہیں، منگل کو انگریزی کے پرچے کے دوران پر بھی زیادہ تر امتحانی مراکز پر کھلے عام نقل ہوتی رہی اور غیرمتعلقہ افراد کا امتحانی سینٹرز میں بلاروک ٹوک آناجانا لگا رہا، اس موقع پر پولیس بھی نمائشی طور پر امتحانی سینٹرز کا چکر لگاتی رہی اور باہر کھڑے نوجوانوں کو آواز لگا کر ادھر ادھر کر دیتی اور پولیس کے جانے کے بعد یہ ہجوم دوبارہ جمع ہو جاتا۔

متعلقہ عنوان :