بن قاسم میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور کچرے کے متعلق علاقہ مکینوں کی جانب سے ملیر کورٹ کے ضلعی جج اور انسانی حقوق کے ڈائریکٹر کو تفصیلی خط

ضلعی جج کی ہدایت پر ضلع کونسل کراچی ، واٹر بورڈ، پولیس ، کے ڈی اے وودیگر اداروں کے ذمہ داران کو نوٹیس جاری، نوٹیس ملتے ہی صفائی عملہ پہنچ گیا

بدھ 28 مارچ 2018 22:13

بن قاسم میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور کچرے کے متعلق علاقہ مکینوں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2018ء) بن قاسم میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور کچرے کے متعلق علاقہ مکینوں کی جانب سے ملیر کورٹ کے ضلعی جج اور انسانی حقوق کے ڈائریکٹر کو تفصیلی خط، ضلعی جج کی ہدایت پر ضلع کونسل کراچی ، واٹر بورڈ، پولیس ، کے ڈی اے وودیگر اداروں کے ذمہ داران کو نوٹیس جاری، نوٹیس ملتے ہی صفائی عملہ پہنچ گیا، ہنگامی صفائی شروع، سیشن جج کی جانب سے آج علاقے کا دورہ کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق بن قاسم کے بڑے علاقے پپری کے مکین عوامی تحریک کے لیگل ایڈوائیزر ایڈوکیٹ موسیٰ کولاچی کی جانب سے ملیر کورٹ کے ضلعی جج مشتاق احمد لغاری کو تحریر کیئے گئے ایک تفصیلی درخواست میں آگاھ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر کراچی میں 8 روز کے اندر صفائی کرنے کے احکامات پیش نظر 22 گوٹھوں پر مشتمل پپری کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے، علاقے کے اسکول اور ہسپتال کے سامنے کچرے کے ڈھیر گھروں اور گلیوں میں گٹر کا پانی او بجلی کی تقسیم پر بھتہ مافیا کا قبضہ، عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار کا ذکر کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مسائل حل کرنے کی اپیل کی گئی جس کے نتیجے میں ضلعی جج نے ملیر کے ہیلتھ افسر کے ڈی اے اور ضلع کائونسل کے چیف انجنیئرز، ایس ایچ او بن قاسم ودیگر اداروں کے ذمہ دار افسران کو نوٹیس جاری کیئے ہیں، جس کے بعد اچانک بڑی تعداد میں صفائی عملہ مشینری سمیت پہنچ گیا جس نے ہنگامی بنیادوں پر پورے علاقے کی صفائی کا کام شروع کر دیا، اچانک اتنی بڑی تبدیلی پر علاقہ مکین حیران ہوگئے، درخواست کنندہ ایڈوکیٹ موسیٰ کولاچی نے صحافیوں کو بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پیش نذر انہوں نے ملیر کے ضلعی جج مشتاق احمد لغاری کو درخواست دی جنہوں نے فوری طور پر نوٹیس جاری کرنے اور ایڈیشنل سیشن جج فورتھ شکیل احمد شیخ کو پپری کا دورہ کرنے کی ہدایات جاری کی، انہوں نے کہا کہ دو لاکھ سے زائد افراد کی آبادی پر مشتمل پپری کا علاقہ صفائی نہ ہونے کے باعث مختلف امراض میں مبتلا ہو رہا ہے یہاں تک کہ اسکولوں اور اسپتال کے سامنے کچرے کے ڈھیر بھی نہیں ہٹائے جارہے، مجبور ہوکر ضلعی جج کو اپیل کی جنہوں نے ایڈیشنل جج کو آج بروذ جمعرات علاقے کے دورے کی ہدایت کی ہے، جنہیں علاقہ مکین علاقے کی صورتحال کا دورہ کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :