یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں سیمینار کا انعقاد

جمعرات 29 مارچ 2018 22:27

لاہور۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) یونیورسٹی آف ایجوکیشن اور سماجی تنظیم برگد طلبہ کیلئے آگاہی سیمینار کا اہتمام ،سمینار میں طلبہ کو ترقی کے پائیدار اہداف ،امن انصاف اور صنفی برابری کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیے گئے۔پاکستان کی مجموعی ترقی اور دیر پا امن کیلئے برابری کی سطح پر انصاف کی فراہمی سب سے ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ڈاکٹر رئوف اعظم سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پروفیسر محمد نعیم ،سلمان شاہد،تہمینہ حبیب ،صبیحہ شاہین۔غمامہ امجد سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے مزید کہا سیمینار کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو اہداف برائے پائیدار ترقی کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے ۔ صنفی برابری ، امن انصاف اور مضبوط ادارے باہمی پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہو گا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر روف اعظم نے پاکستان کی مجموعی ترقی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اس وقت اہداف برائے پائیدار ترقی کی 2017 کی نمبر شماری کے مطابق 122 نمبر پر ہے۔ 2030 تک ان اہداف کے حصول کے لیے نوجوانوں کو اپنا کردار ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنا ہو گا۔ روزگار اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمے کا انجن ہے۔ ترقی پسند ممالک میں درمیانی طبقہ مجموعی طور پر 34 فیصد سے زائد روزگار بناتا ہے، عالمی سطح پر ہر سال 30 ملین نئی ملازمتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔تہمینہ حبیب نے بتایا کہ محکمہ امور نوجوانان پنجاب، ایس ڈی جیز کے حصول کے لیے مکمل پلاننگ کے ساتھ کام کر رہا ہے۔