پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کل کریں گے

جمعہ 30 مارچ 2018 16:04

لاہور۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء) پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کل31مارچ بروزجمعہ کو کریں گے جبکہ پنجم و ہشتم کے نتائج کا اعلان بھی آج ہوگا،صوبہ کے سرکاری ونجی پرائمری ، ایلیمنٹری سکولز اپنے سالانہ امتحانی نتائج کی تقریبات بھی منعقد کریں گے جہاں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا ء وطالبات کو سرٹیفکیٹس،شیلڈزاور نقد انعامات بھی دئیے جائیں گے جبکہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن بھی کلاس پنجم و ہشتم کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان بھی آج کریگا ، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے اے پی پی کوبتایا کہ صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں نتائج کے اعلان کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، پنجم و ہشتم کے تعلیمی نتائج تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے دفاتر اور تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کو ارسال کئے جا رہے ہیں، انہوںنے بتایاکہ نتائج پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی جاری کئے جائیں گے، اس لئے اگر کسی طالب علم کو رزلٹ کارڈ نہ ملے تو وہ ویب سائٹ پر بھی اپنا نتیجہ ملاحظہ کر سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :