ضلع ساہیوال میں 2 اپریل کی مقامی تعطیل کے باوجود کلاس نہم کا پیپر معمول کے مطابق ہوگا ،کنٹرولر امتحانات

جمعہ 30 مارچ 2018 16:33

چیچہ وطنی۔30 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2018ء) ضلع ساہیوال میں 2 اپریل بروز پیر کی مقامی تعطیل کے باوجود ساہیوال بورڈ کے کلاس نہم کا پیپر معمول کے مطابق ہوگا ۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات قاضی ناصر نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ 2 اپریل کو ڈپٹی کمشنر نے میلہ کمیر کی مقامی چھٹی کا اعلان کیا ہے لیکن اس سے ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام جاری کلاس نہم کے پیپرز متاثر نہیں ہوں گے اور 2 اپریل کا پیپر معمول کے مطابق ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :