ملالہ یوسفزئی کی اپنے ملک پاکستان آمد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،ملک ابراہیم کاسی

ملالہ ملک وقوم وخصوصاً پشتون معاشرے کی پہلی خاتون ہیں ،جن کو بین الاقوامی طورپر نوبل امن ایوارڈ دیا گیا ،بیان

ہفتہ 31 مارچ 2018 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2018ء) اے این پی ضلع کوئٹہ کے صدر ملک ابراہیم کاسی نے اپنے بیان میں کہا کہ ملالہ یوسفزئی کی اپنے ملک پاکستان آمد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،ملالہ یوسفزئی ملک وقوم وخصوصاً پشتون معاشرے کی پہلی خاتون ہیں ،جن کو بین الاقوامی طورپر نوبل امن ایوارڈ دیا گیا ،اس طرح تعلیم کو عام کرنے اور تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کے ادارے برائے تعلیم کی جانب ان کو سفیر منتخب کیا گیا ،امریکہ ،برطانیہ ،یورپی یونین اور اسلامی ملکوں کی طرف ان کی خدمات کی اطراف میںبڑے بڑے اعزازات دیئے گئے جوکہ قابل فخر ہیں ،آج ملالہ یوسفزئی امریکہ وایشیاء کے غریب ملکوں میں بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہیں ،اسطرح پاکستان میں بھی تعلیم کی اہمیت کی حوالے سے مختلف پروجیکٹس پر کام کرہی ہیں ،ملالہ یوسفزئی کی مثبت وتعمیری اور روشن خیال ہی پشتون معاشرے کو تعلیم کی جانب راغب کرکے فرسودہ سوچ اور فرسودہ نظام سے چھٹکارہ پاسکتے ہیں ،تاریکی واندھیرے سے اجھالے کی جانب آسکتے ہیں ،ملالہ یوسفزئی اور پشاور آرمی پبلک سکول پر حملہ کرنیوالے گرفتار تو ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک ان کو قانون کے مطابق سزا نہیں دی گئی جوکہ سوالیہ نشان ہے ،بعض مذہبی جماعتوں اور شخصیات کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کو بجا تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ،افغانستا ن میں اسلام کے نام پر جہاد نے افغانستان سمیت پورے پاکستان کو اس آگ نے اپنے لپیٹ میں لیا ہیں ،امریکہ اور سامراجی قوتوں کا 40سال تک ساتھ دینے والے امریکہ سے امداد اور مراعات بند ہونے کے بعد امریکہ مردہ باد بن گئے ہیں ،افغانستا ن کو حکومتوں پر کیمونزم کا لیبل لگاکر ان کے خلاف جہاد کے فتوے دینے والے آج چین کو بہترین دوست قرار دے رہے ہیں ،حالانکہ وہاں پر 1948سے کمیونسٹ پارٹی برسراقتدار ہیں ،رجعت پسند اور تنگ نظر قوتوں نے جس طرح پورے پشتون معاشرے کو آ گ میں دھکیل کر فساد اور دہشتگردی کو پروان چڑھایا ان کے مقابلے میں ملالہ یوسفزئی نے پشونوں کے امیج کو بہتربنایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :