طب مفرد اعضاء (علاج بالغذا)نہایت موثرطریقہ علاج ہے جس کے تحت دیگر تمام طریقہ علاج کو پرکھا جاسکتا ہے ‘پروفیسر حکیم محمد شفیع

طب مفرد اعضاء کی پروموشن ، فروغ اور بقاء کیلئے ہمیں ذاتی مفادات کو بالا طاق رکھ کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا‘تقریب سے خطاب

پیر 2 اپریل 2018 16:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2018ء) طب مفرد اعضائ( علاج بالغذا)کی پروموشن ، فروغ اور بقاء کے لئے ہمیں ذاتی مفادات کو بالا طاق رکھ کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔ تمام انقلابی معالجین کے مطب پر ایک طرح کا لوگو ہونا چاہیے۔ تاکہ طب مفرد اعضاء کے معالجین کی پہچان ہوسکے۔ طب مفرد اعضاء ہی طب نبوی ﷺ طریقہ علاج ہے جبکہ طب یونانی کا طب نبوی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ طب یونانی کی کتب میں طب یونانی کو طب نبوی ﷺ لکھا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئر مین سپریم کونسل تحریک تجدید طب پاکستان پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری ، حکیم صوبیدار یعقوب اطہر(صدرتحریک تجدید پاکستان)، حکیم ڈاکٹر چوہدری شبیر احمد راں(جنرل سیکرٹری تحریک تجدید پاکستان)، حکیم محمد ابو بکر بن حکیم محمد یحییٰ (جنرل سیکرٹری تحریک تجدید طب پنجاب)، پروفیسر حکیم محمد اصغر ، حکیم کرنل خالد، حکیم غلام محمد، حکیم حافظ خلیل الرحمن، حکیم محمد نذیر، حکیم عبد العزیز، حکیم سید نور محمد، حکیم محمد حنیف، حکیم شہباز عطاری، حکیم محمد احمد اور حکیم محمد افضل میو نے حکیم انقلاب میڈیکل انسٹیٹیوٹ موڑ ایمن آباد کے 28ویں سالانہ کانووکیشن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ طب مفرد اعضاء (علاج بالغذا)نہایت سستا، بے ضرر، موثر، سائنٹیفک اور سسٹومیٹک طریقہ علاج ہے جس کے تحت دیگر تمام طریقہ علاج کو پرکھا جاسکتا ہے اگر قانون مفر داعضاء طریقہ علاج کے تحت مرض کی تشخیص کرکے حجامہ لگایا جائے اس سنت طریقہ علاج سے تمام بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جاسکتا ہے ۔ آخر میں حجامہ کورس مکمل کرنیوالے اطباء کو سرٹیفکیٹ اور گولڈ میڈل دئیے گئے ۔تقریب میں حکیم ساجد شفیع، حکیم عابد شفیع، حکیم عبدالحکیم، حکیم ثاقب علی اور حکیم مخدوم اختر سمیت اطباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :