ضلع جہلم میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے سپورٹس کمپلیکس کی تزین وآرائش و جدید سہولیات کی فراہمی ضروری ہے سپورٹس کمپلیکس کو جلد جدید ترین بنائیں گے ڈی سی جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 13 مئی 2024 18:22

ضلع جہلم میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے سپورٹس کمپلیکس کی تزین وآرائش ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2024ء) ضلع جہلم میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے سپورٹس کمپلیکس کی تزین وآرائش و جدید سہولیات کی فراہمی ضروری ہے سپورٹس کمپلیکس کو جلد جدید ترین بنائیں گے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے یہ بات سپورٹس کمپلیکس جہلم کا دورہ کرتے ہوئے کہی ، ڈی سی جہلم کو سپورٹس آفسیر اور دیگر زمہ داران نے سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کروایا وہاں کھیلوں کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی اور سپورٹس کمپلیکس میں ضروری تعمیر و مرمت بارے آگاہی دی ۔

(جاری ہے)

جس پر ڈی سی جہلم نے سپورٹس کمپلیکس کو جلد جدید سہولیات سے آراستہ کرنے اور کھیلوں کے زیادہ سے زیادہ مقابلے کروانے کی ہدایت کی ۔