سرکاری دفاتر میں معلومات تک رسائی کے قانون کو پوری طرح نافذ کریں گے یہ بنیادی انسانی حقوق کے قوانین میں سے اہم قانون ہے اور اسپر عمل درآمد سے ہی معاشرے کو پر امن اور ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے، ڈی سی جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 9 مئی 2024 13:43

سرکاری دفاتر میں معلومات تک رسائی کے قانون کو پوری طرح نافذ کریں گے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2024ء) ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ سرکاری دفاتر میں معلومات تک رسائی کے قانون کو پوری طرح نافذ کریں گے یہ بنیادی انسانی حقوق کے قوانین میں سے اہم قانون ہے اور قانون پر عمل درآمد سے ہی معاشرے کو پر امن اور ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم کے زیر اہتمام رائٹ ٹو انفارمیشن کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی، سیمنار میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم ، ممبران ایگزیکٹو باڈی ڈسٹرکٹ بار اور سینئر قانون دانوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سیمنار میں شرکت کے لیے پہنچنے پر ڈسٹرکٹ بار کے ممبران نے ڈی سی جہلم کا استقبال کیا اور ان کا تعارف نو منتخب عہدیداران سے کروایا۔

متعلقہ عنوان :