ستھرا پنجاب مہم کو مکمل طور پر فعال کیا جائے اور تمام علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہترین بنائی جائے، ڈی سی جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 16 مئی 2024 16:51

ستھرا پنجاب مہم کو مکمل طور پر فعال کیا جائے اور تمام علاقوں میں صفائی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2024ء) ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کو مکمل طور پر فعال کیا جائے اور تمام علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہترین بنائی جائے انہوں نے یہ بات ستھرا پنجاب مہم کے تحت مختلف علاقوں میں جاری صفائی مہم کے تفصیلات بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لوکل گورنمنٹ افسران ، میونسپل کمیٹیوں کے سی اوز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اور اب پروگرام کے تحت اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :