ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا سول ہسپتال کا دورہ ، مریضوں کی عیادت ، طبی سہولیات کا مشاہدہ

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 9 مئی 2024 13:42

ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا سول ہسپتال کا دورہ ، مریضوں کی عیادت ، طبی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2024ء) ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا سول ہسپتال کا دورہ ، مریضوں کی عیادت ، طبی سہولیات کا مشاہدہ ، تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے سول ہسپتال کا دورہ کیا جہاں سی او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات اور ایم ایس نے ان کو مخلتف وارڈز اور ہسپتال کے اہم حصوں بارے جنرل بریفنگ دی ، ڈی سی جہلم نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے طبی عملہ کے رویہ، ادوایات اور علاج کی سہولت بارے آگاہی حاصل کی ، ڈی سی جہلم نے ہسپتال کی لیبارٹری ، فارمیسی، سٹاک روم اور دیگر مشینری بارے معلومات حاصل کرتے ہوئے مریضوں کو ہر قسم کی ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :