آزاد کشمیر میں اووسیز کی سہولیات کے لئے علیحدہ ڈیسک تشکیل دیا جائے گا

اووسیز کی ملک ے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔وزیر برقیات آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین کی برطانیہ کے دورے پر ان کے اعزاز میں دئیے جانے والے اعشائیے میں اووسیز سے گفتگو

Sajid aziz ساجد عزیز جمعہ 10 مئی 2024 15:32

آزاد کشمیر میں اووسیز کی سہولیات کے لئے علیحدہ ڈیسک تشکیل دیا جائے ..
لندن (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 مئی 2024 ء) ہائی ویکمب کی سیاسی شخصیت کونسلر ماجد حسین کی جانب سے برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئےوزیر برقیات آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا۔ اعشائیہ تقریب میں مسلئہ کشمیر سمیت اووسیز کو مادر وطن میں در پیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سلاؤ کے ایلیٹ ہال میں منعقدہ تقریب میں کاروباری شخصیت ساجد علی ، ہی ڈبلیو اے ہائی ویکمب کے چئیرمین نعیم طاہر ، حاجی محمد یعقوب ، کونسلر محمد آصف ، واجد محمود اور تنویر حسین سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر چوہدری ارشد حسین سے آذاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور مسئلہ کشمیر کو برطانیہ کے مختلف پلیٹ فارم پراُجاگر کرنے پر بھی بات چیت ہوئی ۔ شُرکاء کا کہنا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے لئے ہر جگہ آوازبلند کرتے ہیں تاکہ ان کو بھی آزادی کی سانس نصیب ہو ۔

(جاری ہے)

ایم ایل اے چوہدری ارشد حسین نے شُرکاء کو یقین دہانی کرائی کہ معیشیت کی ریڑھ کی کہلانے والے اووسیز کی اپنے ملک کے لئے خدمات کا تحسین ہیں جن کو کھبی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔

وزیر برقیات آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین کا شُرکاء سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ اوورسیز کو اپنے ملک میں درپیش مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے جس کے لئے خصوصی ڈیسک بھی تشکیل دئیے جا رہے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ کے حوالے سے بھی حکومت اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ کونسلر ماجد حسین سمیت دیگر کاکہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے ترقیاتی کام تسلی بخش ہیں جس پر اووسیز ان کے بے حد مشکور ہیں